بورڈ آف ڈائریکٹرز

جناب افتخار ایچ شیرازی

چیئرمین

جناب افتخار ایچ شیرازی نے نورٹری ڈیم ڈی نامور یونیورسٹی (سابقہ نورٹری ڈیم کالج)،امریکہ سے سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر ہارورڈ بزنس اسکول،امریکہ سے OPMمکمل کیا۔آپ کارپوریٹ مینجمنٹ میں30سال سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں جس میں خاص طور پر فنانشیل اور ٹریڈنگ سیکٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ بینک آف ٹوکیو ۔مٹسو بشی،یامائچی سیکیورٹیز اور ٹویوٹا ٹسوہو کارپوریشن میں بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔فی الوقت آپ شیرازی انویسٹمنٹس(پرائیوٹ) لمیٹڈ، شیرازی ٹریڈنگ کمپنی(پرائیوٹ )لمیٹڈ،اٹلس فائونڈیشن اور اٹلس انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسورس سینٹرکے چیئرمین بھی ہیں۔ آپ SAARC چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فیڈریشن کے رکن بھی ہیں۔ آپ برٹش اوورسیز اسکول ایسو سی ایشن کے بورڈ آف گورننس میں بھی شمولیت رکھتے ہیں۔ آپ آغا خان ریسورس ڈویلپمنٹ کمیٹی اور FPCCI ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ آپ نے پاکستان مینجمنٹ ایسو سی ایشن میں بطور وائس پریزیڈنٹ بھی خدمات انجام دی ہیں۔آپ متعدد معروف اداروں بشمول کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ہارورڈ کلب آف نیو یارک اینڈ پاکستان اور ینگ پریزیڈنٹس آرگنائزیشن کی رکنیت بھی رکھتے ہیں۔ آپ انٹر نیشنل کلب، نوٹری ڈیم ڈی نامور (سابقہ نوٹری ڈیم کالج)امریکہ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

جناب فراہیم علی خان

ڈائریکٹر

جناب فراہم علی خان جنرل مینجمنٹ،ٹیکس،قانونی معاملات اور سرمایہ کاری میں 47سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔آپ نے کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن اور قانون میں ڈگری حاصل کی۔آپ نے ہارورڈ یونیورسٹی ،یو ایس اے کے سینئر منیجر پروگرام ، استین فورڈ یونیورسٹی،یو ایس اے کے فنانشیل مینجمنٹ پروگرام اورانسیاڈ یونیورسٹی فرانس کے جنرل مینجمنٹ پروگرام میں شرکت کی

جناب جاوید اقبال احمد

ڈائریکٹر

جناب جاوید اقبال نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کیا ہے۔ اور آپ نے اے ایم پی ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن امریکہ جبکہ آئی ایم ڈی لوسسنائی سوئزرلینڈ سے آئی پی بی ایم بھی کیا ہے۔ آپ اٹلس گروپ کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ مالیاتی اور صنعتی شعبوں میں کام کرنے کا 48 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔آپ نے اٹلس گروپ کی ہنڈا جاپان،جے ایس بی جاپان،بینک آف ٹوکیو،ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور آئی این جی کے ساتھ باہمی اشتراک کے عمل میں کمپنی کی قیادت کی۔

جناب ایم حبیب الرحما

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب ایم حبیب الرحمان انگلینڈ اینڈ ویلز کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس سے سند یافتہ FCA ہیں اور اس کے علاوہ آپ نے ہارورڈ بزنس اسکول امریکہ کے مینجمنٹ لیول پروگرام (PMD) میں بھی شرکت کی ہے۔ آپ میوچل فنڈز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے بانی رکن اور سابقہ چیئرمین/ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ نے پاکستان کے نجی شعبے میں پہلے اوپن اینڈ میوچل فنڈ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔آپ سال2000, 2001 اور 2002 میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے امیدوار رہے اور کیپٹل مارکیٹس کے لیے SECPایڈوائزری گروپ کے رکن بھی رہے ہیں۔ آپ KSE/LSE کی جانب سے مینجمنٹ کے ایکسپوژر رولز پر SECP انکوائری کمیٹی (سال2001میں نامزدگی)کے رکن اور سال2008کے مالی بحران کی SECP انکوائری کمیٹی (سال2013میں نامزدگی) کے رکن بھی رہے ہیں۔آپ مارچ2004سے مارچ2018تک اٹلس ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی رہے ہیں۔

جناب علی ایچ شیرازی

ڈائریکٹر

جناب علی ایچ شیرازی اٹلس بیٹری لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔آپ نے Yaleیونیورسٹی امریکہ سے سال2000میں پولیٹیکل سائنسز میں گریجویشن کیا اور بعد ازاں سال2005میں برسٹول یونیورسٹی یو۔ کے سے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔آپ نیو یارک میں بینک آف ٹوکیو۔مٹسوبشی اور ٹورنس،کیلی فورنیا میں امریکن ہنڈا میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ اٹلس گروپ دائریکٹر ہیں اور گروپ کی مالیاتی خدمات کے لیے ذمہ دار ہیں۔آپ غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (بطور متبادل ڈائریکٹر)نیشنل مینجمنٹ فائونڈیشن (اسپانسرنگ باڈی برائے LUMS )،چیراٹ پیکچنگ لمیٹڈ اور ٹیکلو جکس انٹر نیشنل لمیٹڈ کے بورڈمیں بھی شامل ہیں۔

جناب نور اللہ

ڈائریکٹر

جناب نور اللہ شیرازی انویسٹمنٹس (پرائیوٹ )لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں۔ آپ کو اٹلس گروپ اور دیگر اداروں میں انتظامی امور میں خدمات انجام دینے کا 30 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ آپ نے کراچی یونیورسٹی سے بیچلرز ان کامرس اور بعد ازاں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹس اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکائونٹنٹس یو کے کی بھی ڈگریاں حاصل کیں. آپ نے ہارورڈ بزنس اسکول یو ایس اے سے مینجمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام مکمل کیا۔